گورنر بلوچستان کی میر عبدالقدوس بزنجو سے ملا قات

کوئٹہ:گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے اتوار کووزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں ملاقات کی اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان اہم صوبائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا وزیراعلیٰ نے گورنر کو امن کے قیام کے لئے حکومتی اقدامات اور حکومت کی ترقیاتی پالیسی سے آگاہ کیا گورنر نے امن وامان کی بہتری اور ترقیاتی عمل کی پیش رفت کو سراہتے ہوئے کہا کہ بحیثیت گورنر انکی بھرپور معاونت صوبائی حکومت کو حاصل رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں