عمران خان کو بچپن سے مانگنے کی عادت ہے۔ جاوید میانداد
0 تبصرے
سابق سینئر کرکٹر جاوید میانداد نے نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کو بچپن سے ہی مانگنے کی عادت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ ہماری قسمت میں مانگنا لکھا ہے۔ عمران خان کرکٹ کے وقت سے لیکر اسپتال بنانے تک مانگتے ہی رہی اب جبکہ وہ وزیراعظم ہیں اب بھی مانگ ہی رہے ہیں۔ جاوید میاندادنے طویل عرصے تک عمران خان کے ساتھ بین الاقوامی کرکٹ کھیلی ہے۔ 1992کے ورلڈ کپ کو جیتوانے میں ان کا قلیدی کردار تھاوہ 1996میں بین ا لقوامی کرکٹ سے کنارہ کش ہوئے تھے۔