گنداواہ، طویل لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج سے عوام کی زندگی اجیرن، عوامی حلقوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ

گنداواہ: ضلعی ہیڈکوارٹر و مرکزی تجارتی شہر گنداواہ میں بجلی بحران نے شدت اختیار کرلی طویل و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی ہے عوامی حلقوں نے مقامی میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی طویل و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج کے باعث شہری سخت مشکل صورتحال کا سامنا کررہے ہیں انھوں نیکہا کہ بجلی عدم فراہمی کے باعث کارو بار زندگی معطل اور پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے طویل و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باوجود ٹرانسفارمرز بند اور جمپر کاٹ کر وولٹیج کم کیا جاتا ہے جس کے باعث صارفین کی الیکٹرانک اشیاء جل رہی ہیں شہری سخت اذیت میں مبتلا ہوگئے ہیں انھوں نے مطالبہ کیا کہ کیسکو حکام شہریوں کے ساتھ زیادتی کا سلسلہ بند کریں اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو کیسکو حکام کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ عوام کو سہولیات کے بجائے واپڈہ گنداواہ حکام نے اذیت میں مبتلا کردیا ہے کوئی پرسان حال نہیں بار بار ٹرپنگ، فیس ڈم کرنا روز کا معمول بن گیا عوام زہنی ازیت کا شکار ہو گئے ہیں انہوں نے کہا کہ سلو میٹر چارج کرنا اور بنا میٹر کے میٹر ریڈنگ کرکے عوام کو لاکھوں روپے مالیت کے بل بھیج کر اینٹھ رہے ہیں انہوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو وزیر ایس اینڈ جی اے ڈی نوابزادہ میر طارق خان مگسی چیف کیسکو بلوچستان ڈپٹی کمشنر جھل مگسی ڈاکٹر شرجیل نور و دیگرز آفیسران بالا سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل کے بڑے مسلے کو جلد کرکے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں