ن لیگ جب بھی مضبوط ہوتی ہے تو کچھ عناصر کو پریشانی لاحق ہوتی ہے، جمال شاہ کاکڑ
کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر و سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) جب بھی مضبوط ہوتی ہے تو کچھ عناصر کو پریشانی لاحق ہوتی ہے اور وہ سازشیں شروع کر دیتے ہیں مسلم لیگ(ن) بلوچستان میں چاہ گئی ہے اسے کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا جلد ہی صوبے میں ڈویژنل سطح کر ورکر کنونشن منعقد کئے جائیں گے کارکن اپنا کام محنت سے جاری رکھیں،یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی، جمال شاہ کاکڑ نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی جڑیں بلوچستان میں مضبوط ہورہی ہیں پارٹی جب بھی مضبوط اور مستحکم ہوتی ہے اس سے کچھ عناصر کو پریشانی ہوتی اور وہ سازشیں شروع کر دیتے ہیں کارکن افواہوں اور سازشوں پر کان دھرے بغیر اپنا کام جاری رکھیں گے مسلم لیگ(ن) کے مخلص اور کمیٹڈ کارکنوں کو کوئی پیچھے نہیں کر سکتاانہوں نے کہا کہ گوادر سے لیکر ژوب تک پارٹی کے کارکن ایک گلدستے کی مانند ہیں اور میاں شہباز شریف کی قیادت میں میاں نواز شریف کا پیغام گھر گھر عام کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) میں جلد ہی شمولیتوں کا سلسلہ شروع ہونے والا ہے پارٹی کارکن منظم رہیں جلد ہی صوبے کے تمام ڈویژنز میں ورکر کنونشن منعقد کئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کے سخت دور میں ساتھ کھڑے رہنے والے کارکن ہمارا اثاثہ ہیں پارٹی انکی قربانیوں اور کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی قیادت میں بلوچستان کو مسلم لیگ(ن) کا دوسرا گھر بنایا ہے اور آنے والے دنوں میں پارٹی کو مزید فعال اور مضبوط بنائیں گے


