صوبے کے ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے لوگ بے حد عزیز ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ صوبے کے ہر طبقہ سے تعلق رکھنے لوگ انہیں بے حد عزیز ہیں اپنے لوگوں کے مفادات اور روزگار کا تحفظ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے صوبے کے 80 فیصد لوگوں کا زریعہ معاش زراعت سے وابستہ ہے شعبہ زراعت کی ترقی اور اس سے وابستہ لوگوں کو ہر قسم کی مراعات کی فراہمی اور بجلی پانی اور کھاد کی دستیابی کو یقینی بنا کر زمینداروں کو انکے پیروں پر کھڑا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان زمیندار ایکشن کمیٹی کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جس نے رکن صوبائی اسمبلی ملک نصیر شاہوانی کی قیادت میں ان سے ملاقات کی صوبائی وزرا میر اسد بلوچ لالہ رشید بلوچ میر محمد خان لہڑی اراکین صوبائی اسمبلی اصغر خان ترین حاجی محمد نواز یونس زہری میر حمل کلمتی اختر حسین لانگو احمد نواز بلوچ چیف سیکریٹری مطہر نیاز رانا سنئیر ممبر بورڈ آف ریونیو چیف ایگزیکٹو کیسکو سیکریٹری زراعت اور سیکریٹری توانائی بھی اس موقع پر موجود تھے وفد نے وزیراعلء کا منصب سنبھالنے پر میر عبدالقدوس بزنجو کو مبارکباد دی ملاقات میں زمینداروں اور کسانوں کو پانی بجلی اور کھاد سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی ایران سے غیر قانونی طور پر آنے والے سیب کے باعث مقامی زمینداروں کو پہنچنے والے نقصان بلوچستان کے کوٹے کی کھاد کی بیرون ملک سمگلنگ کی روک تھام سمیت دیگر مسائل پر تفصیلی بات چیت کرتے ہوئے بعض فوری اقدامات کی منظوری دی گئی وفد نے اراضی کی ملکیت کے حوالے سے بلوچستان ہائی کورٹ کے فیصلے کو صوبائی حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کے اقدام کو واپس لینے کی درخواست بھی کی وزیراعلء نے اس موقع پر چیف سیکریٹری کو کھاد کی سمگلنگ کی روک تھام کے لیئے موثر اقدامات کرنے بلوچستان کے لیئے کھاد کے کوٹے میں اضافے کے لیئے وفاقی حکومت سے رابطہ کرنے ایرانی سیب کی غیر قانونی آمد کے سدباب کے لیئے فوری ایکشن لینے کی ہدایت کی وزیراعلء نے کہا کہ خشک سالی کی وجہ سے پیدا ہونے والے پانی کے مسئلے کے حل کے لیئے 100ڈیمز کی تعمیر کے منصوبے اور آبی وسائل کی ترقی کے دیگر منصوبوں پر جنگی بنیادوں پر کام کیا جائے گا وزیراعلء نے سنئیر ممبر بورڈ آف ریوینیو کو سیٹلمنٹ کے حوالے سے صوبائی حکومت کی جانب سے سپریم کور ٹ میں دائر اپیل کی واپسی کے تمام قانونی پہلوں کا جائیزہ لیکر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ حکومت زمین داروں اور مقامی قبائل کے بہترین مفاد کو سامنے رکھ کر فیصلہ کریگی انہوں نے کہا کہ صوبے کے زمینداروں کے لیئے وفاقی حکومت سے خصوصی پیکج کے حصول اور زرعی قرضہ جات کی معافی کے لیئے وزیراعظم سے درخواست کی جائے گی وزیراعلء نے چیف ایگزیکٹو کیسکو کو زمینداروں کے مطالبے کے مطابق غیر قانونی ٹیوب ویلوں کو قانونی بنانے زرعی ٹیوب ویلوں کے لیئے بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی اور زمینداروں کی مشاورت سے شیڈول مرتب کرنے کی ہدایت کی زرعی ٹیوب ویلوں کے زمہ بلوں کے واجبات کی ادائیگی کے حوالے فیصلہ کیا گیا کہ کیسکو محکمہ توانائی اور زمینداروں کے نمائندے باہمی مشاورت سے طریقہ کار وضع کرینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں