کسی بھی جماعت میں بنیادی یونٹ کلیدی اہمیت کا حامل ہے، عوامی نیشنل پارٹی

کوئٹہ:عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہاہے کہ کسی بھی جماعت میں بنیادی یونٹ کلیدی اہمیت کاحامل ہے اے این پی فکر باچاخان کے تسلسل کی حیثیت سے صدسالہ جہد تنظیم کے بدولت پوراکرہی ہے فخر افغان رئیس الاحرارخان عبدالغفارخان باچاخان کی 34ویں برسی رہبرملی قائد جمہوریت خان عبدالولی خان کی 16ویں برسی کے مناسبت سے 20جنوری کوکوئٹہ اور21جنوری کو ہرنائی میں جلسہ عام منعقدہوں گے جس میں مرکزی سینئر نائب صدر امیرحیدرخان ہوتی سیکرٹری جنرل میاں افتخارحسین کی شرکت کے دوررس اثرات مرتب ہوں گے کارکن اورذمہ داران برسی کے مناسبت سیتیاریاں تیزترکردیں ان خیالات کااظہارعوامی نیشنل پارٹی کیصوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکاضلعی صدرجمال الدین رشتیاضلعی جنرل سیکرٹری نذرعلی پیرعلی زئی عصمت اللہ خان ثنااللہ کاکڑمحمدزمان کاکڑ ندیم کاسی فریداحمدکاکڑشبیراحمدکاکڑنے گلستان یونٹ نواں کلی میں ماہوار اجلاس اوراولسی رابطہ مہم کے سلسلے میں شرکاسے خطاب کے دوران کیامقررین نے کہاکہ خطے ملک اور صوبیکے رواں حالات کے تناظرمیں 20جنوری اور21جنوری کومنعقدہ اجتماعات کے دوررس اثرات مرتب ہوں گے عوامی نیشنل پارٹی پشتونوں سمیت تمام محکوم قومیتوں کی حقیقی آوازاورامیدکی واحدکرن ہے صدسالہ جہدفعال ومنظم تنظیم کی مرہون منت ہے جس کی بنیادفخرافغان باچاخان آج سیسوسال پہلے رکھ چکے مقررین نے کہاکہ کارکن اورذمہ داران ان اجتماعات کی کامیابی کیلئے بھر پورتیاریاں جاری رکھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں