پنجگور، چھریوں کے وار سے ایک شخص زخمی

پنجگور:بلوچستان کے ضلع پنجگور میں چھریوں کے وار سے ایک شخص زخمی پولیس ذرائع کے مطابق پنجگور کے علاقے نیو بازار کمپلیس ٹرمینل کے قریب ڈیزل منڈی سے نامعلوم افراد نے عبدالمجید ولد عبدالرشید ساکن پروم سے ڈیزل لوڈ خریدنے کے بہانے قریبی خستہ حال کھنڈرات نما مقام پر لے جاکر انہیں چھریوں سے وار کرکے نامعلوم افراد زمیاد گاڑی کو لوڈ سمیت لے اڑھے، اطلاع ملنے پر زخمی کو سول ہسپتال پنجگور منتقل کر دیا گیا مذید تفتیش پولیس کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں