کوئٹہ، کیسکوکی نا دہندگان کیخلاف کارروائی، غیر قانونی کنکشن منقطع
کوئٹہ:غیرقانونی کنکشن اور نادہندگان کے خلاف کیسکو اور ایف آئی اے ٹیم ملکر کاروائی کررہے ہیں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے لئے غیرقانونی کنکشن کا خاتمہ ضروری ہے ان خیالات کا اظہار ایس ڈی او واپڈا مجتبیٰ رند، لائن سپرٹنڈنٹ عبدالہادی بنگلزئی ودیگر نے غیرقانونی کنکشن کے خلاف آپریشن کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر واپڈا اور ایف آئی اے ٹیم کے مشترکہ کارروائی کے دوران ایف جی ایس کالونی اور ہزار گنجی میں درجنوں غیر قانونی کنکشن منقطع کردیے گئے انہوں نے کہا کہ کیسکو بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھے ہوئے ہیں بلاتفریق تمام غیر قانونی کنکشن اور نادہندگان کے خلاف کاروائی کی جارہی ہے بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے لیے تمام غیر قانونی کنکشن کا خاتمہ ضروری ہے اس کے لیے عوام الناس قانونی طریقہ کار اپناکر قانونی کنکشن لگوائیں اور اپنے ماہانہ بل بروقت ادا کریں تاکہ انہیں کسی زحمت کا سامنا نہ کرنا پڑے بجلی کی وولٹیج،ٹرپنگ کی ایک وجہ غیرقانونی کنکشز کی بھر مار ہے یہ آپریشن مختلف اوقات میں مختلف علاقوں میں جاری رہے گا


