جمعیت علماء اسلام نظریاتی کی کال پر کوئٹہ میں شٹر ڈاؤن ہڑتال رہی

کوئٹہ:جمعیت علماء اسلام (نظریاتی) کی کال پر صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں شٹرڈاؤن ہڑتال رہی جس کے دوران شہر کے مختلف علاقوں کے کاروباری مراکز،پلازے،مارکیٹیں اور دکانیں بند رہی۔واضح رہے کہ جمعرات کی شام کو کوئٹہ کے علاقے سائنس کالج کے گیٹ پر ہونے والے دھماکے کے خلاف جمعیت علماء اسلام نظریاتی کی جانب سے شٹرڈاؤن ہڑتال کی کال دی گئی تھی جمعہ کو صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں شٹرڈاؤن ہڑتال کے باعث شہر کے مختلف سڑکوں پر قائم دکانیں،مارکیٹیں اور کاروباری مراکز بند رہی۔یاد رہے کہ گزشتہ دھماکے میں 6افراد جاں بحق جبکہ 14زخمی ہوگئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں