بلوچستان حکومت عوامی مسائل کے حل کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے، عبدالغور لہڑی

ڈیرہ مراد جمالی :بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق صوبائی وزیر میر عبدالغفور لہڑی نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت عوامی مسائل کے حل کے لیئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے وزیر اعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں بلوچستان ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے عوامی مسائل عوام کی دہلیز پر حل کیئے جا رہے ہیں بے روزی کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب ڈیرہ مراد جمالی کے جنرل سیکرٹری علی جان منگی کی قیادت میں ملنے والے صحافیوں کے وفدسے بات چیت کرتے ہوئے کیا سابق صوبائی وزیر میر عبدالغفور لہڑی نے کہا کہ ترقی کے اس سفر میں پورے صوبے کی عوام مستفید ہو رہے ہیں حلقہ میں انتخاب نصیرآباد کی عوام کی فلاح وبہبود کے لئے کوئی کسرنہیں چھوڑیں گے عوامی مسائل حل کرنا ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے وزیر اعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں بلوچستان ترقی کے منزل طے کررہا ہے انہوں نے کہا کہ تعلیم، صحت، بجلی، نکاسی آب اور انفراسٹرکچر سمیت جیسے بنیادی مسائل حل کرنے کیلئے ٹھوس حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں انہوں نے کہا کہ ہم بلا رنگ و نسل عوام کی خدمت کرتے رہے ہیں اور کرتے رہیں گے کیونکہ الیکشن سے پہلے ہم نے عوام سے ان خدمت کرنے کا عہد کیا تھا ان کو عملی جامعہ پہنایا ہے انہوں نے کہا کہ نصیرآباد ایک زرعی علاقہ ہے اس لیئے ہماری اولین کوشش ہے کہ عوام کو آمدرفت کی سہولیات میسر ہوں اس لیئے نصیر آباد میں سڑکوں کی تعمیر کا جال بچھایا گیا ہے موجودہ صوبائی حکومت وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کے احکامات پر عملدآمد کرکے عوامی مسائل حل کرنے کیلئے موثر اندازمیں کوشاں ہے ا نہوں نے کہاکہ موجودہ صوبائی حکومت عوامی ترقی اورفلاح وبہبود کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے تاکہ عوام کی معیارزندگی بہتر بنائی جاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں