کوئٹہ دھماکہ، مقدمہ نامعلوم افراد کے خلا ف سی ٹی ڈی تھانے میں درج کر لیا گیا

کوئٹہ: کوئٹہ میں جناح روڈ پرسائنس کالج کے قریب بم دھماکے کامقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج کرلیاگیا۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق بم دھماکے کا مقدمہ 302,324,427، 7ایٹی ایاور ایکسپلوسیو ایکٹ سمیت مختلف دفعات کے تحت درج کیاگیاہے مقدمہ سی ٹی ڈی افسرکی مدعیت میں نامعلوم دہشت گردوں کیخلاف درج کیاگیاگذشتہ رات جناح روڈ پر دھماکے میں چار افراد جاں بحق اور15زخمی ہوگئے تھے۔دھماکے کے حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں دوسری جانب زخمیوں میں سے تین زخمیوں کوضروری طبی امداد کے بعد سنڈیمن اسپتال کے ٹراماسینٹر سے ڈسچارج کردیاگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں