بلوچستان کے حقوق پر کبھی سودا بازی نہیں کرینگے،سرداریارمحمد رند

سبی:بلوچستان اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈررند قبائل کے سربراہ چیف آف رند سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ بولان سبی نصیر آبادسمیت بلوچستان کی ترقی خوشحالی اور عوامی مسائل کو حل کرنے کے لئے ہر فورم پر جدوجہد کررہا ہوں بلوچستان بھر میں کیڈٹ گرلز و بوائز کالجز کا جال بچھانے کے لئے ہر فورم پر آواز بلند کرتے ہوئے بلوچستان بھر کے نوجوانوں کو جدید چیلنجز سے نمٹنے کے لئے تعلیم کا راستہ اپنانا ہوگا بولان سبی نصیر آباد سمیت حلقہ انتخاب ترقی خوشحالی کی جانب رواں دواں ہے بولان میں عوام کی خوشحالی کے لئے جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے عوام کو ریلیف ملے گا بلوچستان کے حقوق پر کبھی سودا بازی نہیں کرینگے اقتدار ہمارے لیئے کوئی معنی نہیں رکھتی عوامی حق نمائندگی ادا کررہے ہیں اجتماعی کاموں سے علاقے کو خوشحال بنا رہے ہیں ہمارا جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے سادات قبائل کی معزز شخصیت سید فریداحمد شاہ دوپاسی کی جانب سے اپنے اعزاز میں دوپاسی ہاؤس ڈھاڈر میں دیئے گئے عشائیہ میں علاقائی عمائدین،معتبرین سے بات چیت میں کیا اسموقع پرسید خورشیداحمدشاہ دوپاسی،سیدلال جان شاہ دوپاسی،سیدحسین شاہ،سید بشیرشاہ،میرشادی خان بنگلزئی،وڈیرہ علی احمدرند،ڈی ایچ اوڈاکٹرلیاقت علی رند،وڈیرہ محمدشریف کھوسہ،میرجیسل چوٹائی،حاجی محمد یوسف رندمیر حبیب الرحمن رند، ملک عارف علی، اسسٹنٹ دائریکٹر لوکل گورنمنت ملک آزاد خان خجک سمیت دیگر شریک تھے۔بلوچستان اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈررند قبائل کے سربراہ چیف آف رند سردار یار محمد رند نے کہا کہ ہماری سیاست عوام کیلئے ہے عوام کے درمیان رہ کررہے ہمیں ضلع کچھی کے مفادات عزیزہیں یہاں اجتماعی کاموں کی وجہ سے عوام کی تقدیر بدل دینگے اور انشاء اللہ اگلی انتخابات میں عوام پرفیصلہ چھوڑکر ایک مرتبہ پھر عوامی قوت سے شکست خوردہ عناصر کو شکست دیکر بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے انہوں نے کہاکے عوام کے حقوق پرکبھی سودا بازی نہیں کیاہم عوامی نمائندے ہیں ہماری سیاست عوام کیلئے ہے ماضی میں علاقے میں یکساں بنیادوں پرترقیاتی کام نہ ہونے کی وجہ سے علاقے میں پسماندگی نے ڈھیرے ڈال دیئے تھے اب اجتماعی کاموں کی وجہ عوام کیلئے خوشحالی کے دروازے کھول رہے ہیں کچھی کے عوام خود کو تنہا نہ سمجھے انکے حقوق کیلئے ہمیشہ اسمبلی فلور پر آواز بلند کی ہے انہوں نے مزید کہا کے علاقے میں ایک سازش کے تحت امن امان کو بگاڑنے کی ناکام کوشش کی گئی جس میں مزموم مقاصد کی تکمیل کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑی اور انکاچہرہ بھی عوام پر عیاں ہوچکاانکی ناکامی اب نوشتہ دیواربن چکی ہے عوام کو سبز باغ دکھا کر ووٹ لینے کا وقت گزر چکا عملی اقدامات سے عوام کے دلوں پر گھربنا رہے ہیں عوامی دہلیز پر سہولتوں کی فراہمی کیلئے اقدامات اٹھارہے ہیں یہی وجہ ہے کہ لوگ آئے روز ہمارے قافلے میں شریک ہوکر ضلع کوحقیقی ترقی کے سفر پر گامزن کررہے ہیں جنکاخواب بہت جلد انشاء اللہ شرمندہ تعبیر ہوگا بلوچستان اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈررند قبائل کے سربراہ چیف آف رند سردار یار محمد رند نے کہا کہ بولان سبی نصیر آباد کی ترقی خوشحالی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں