منی بجٹ کی منظوری، وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب کرلیا گیا

منی بجٹ کی منظوری اور ہنگامی مالی ادائیگیوں کے لیے وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں ہوگا۔وزیراعظم عمران خان نےوفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کوطلب کرلیا ہے، کابینہ اجلاس کا 7 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورت حال کا جائزہ لیا جائےگا اور منی بجٹ کی منظوری سے متعلق بھی تبادلہ خیال ہوگا۔اجلاس میں فنانس ترمیمی بل کےساتھ ہنگامی مالی ادائیگیوں کی اشاعت کی منظوری دی جائےگی، قائداعظم یونیورسٹی میں نیشنل انسٹیٹیوٹ آف انٹیلیجنس اینڈسکیورٹی اسٹڈیزکا قیام ایجنڈےمیں شامل ہے، اجلاس میں ملزم عبدالقادراحسن کی پاکستان سے برطانیہ حوالگی کی منظوری بھی دی جائےگی۔

کراچی پورٹ ٹرسٹ کی 2 سال کی تعیناتی کی منظوری بھی ایجنڈےمیں شامل ہے، پاکستان تمباکو بورڈکی تشکیل نوکے نوٹیفکیشن کی منظوری دی جائےگی، ادارہ شماریات میں ممبر اقتصادی اعدادوشمار، ممبر ریسورس منیجمنٹ اور ممبرسپورٹ سروسزکی تعیناتی کی جائےگی۔

اس کے علاوہ سی پیک اتھارٹی اور وزارت ماحولیات چین کے درمیان مفاہمت کی یادداشت کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں