زاہدان، ایرانی سیکورٹی فورسز کے فضائی حملے میں غلام شے بخش جاں بحق

کوئٹہ(انتخاب نیوز) ایرانی بلوچستان کے علاقے زاہدان اور گردو نواح میں منشیات و دیگر جرائم کے خلاف متحرک مقامی رہنماء غلام شے بخش ایرانی فورسز کے ایک فضائی حملے میں اپنے دیگر ساتھیوں سمیت جاں بحق ہو گئے۔ مغربی بلوچستان کے علاقے زاہدان اور دیگر علاقوں میں گزشتہ ایک ہفتے سے ایرانی فورسز اور مقامی ملیشیا کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق زاہدان و گرد و نواح میں متحرک مقامی رہنماء غلام شاہ بخش فورسز کے فضائی حملے میں اپنے دیگر ساتھیوں سمیت جاں بحق ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق غلام شے بخش کے والد اور بھائی چند روز قبل حملے میں جاں بحق ہوئے تھے۔ وہ زاہدان و گردنواح میں منشیات کے خلاف متحرک مقامی رہنماء تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں