عمران خان نے سوشل میڈیا کی آڑ میں گالی گلوچ بریگیڈ بنائی،پلوشہ خان

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پلوشہ خان نے وزیراعظم کی سوشل میڈیا سے تعلق رکھنے والوں سے خطاب پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے سوشل میڈیا کی آڑ میں گالی گلوچ بریگیڈ بنائی جس کا نشانہ خود ان کے اپنے وہ ساتھی بھی بنے جو ان کی بات سے اختلاف کرتے تھے۔ وزیراعظم کا المیہ یہ ہے کہ ان میں سیاسی تنقید برداشت کرنے اور اختلاف رائے کو برداشت کرنے کا حوصلہ نہیں ہے۔ پلوشہ خان نے کہا کہ آٹا اور چینی چور بھی وزیراعظم کے مالی سہولت کارنکلے ہیں۔
Load/Hide Comments


