محکمہ موسمیات کی بلوچستان سمیت ملک بھر میں ہونیوالی بارشوں کی تفصیل جاری

کوئٹہ:محکمہ موسمیات پاکستان نے 24گھنٹوں میں ہونے والے بارشوں کی تفصیل جاری کردی بلوچستان میں سب سے زیادہ 70ملی میٹر بارش پسنی میں ہوئی جبکہ سب سے کم 1ملی میٹر بارش سبی میں ہوئی ہے۔محکمہ موسمیات کے رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں سب سے زیادہ بارش پسنی میں 70ملی میٹر،گوادر میں 57ملی میٹر،اورماڑہ میں 27،تربت اور جیونی میں 24،کوئٹہ سٹی میں 9اور نواحی علاقوں میں 7ملی میٹر،پشین میں 5،قلات میں 4،دالبندین،خضدار اور پنجگور3جبکہ سبی میں ایک ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق بارشیں خاص طور پر گندم کی فصل کے لیے فائدہ مند ثابت ہوں گی۔03سے 05جنوری کے دوران موسلا دھار بارش کے باعث سبی، بولان، قلات، خضدار، نصیر آباد،کوہلو اور کوہ سلیمان کے برساتی ندی نالوں میں ظغیانی کا خدشہ ہے اس کے علاوہ04سے 06جنوری کے دوران شدید برفباری کے باعث کوئٹہ، پشین، زیارت، قلعہ عبد اللہ، ہرنائی، چمن کے اضلاع میں رابطہ سڑکیں بند ہونے کا خدشہ ہے لہٰذا سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے بدھ کے روز بلوچستان میں کہیں کہیں تیزہواوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اورپہاڑوں پربرفباری کاامکان ظاہر کیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں