ایران اور اسرائیل فوری طور پر حملے روکیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مطالبہ

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور اسرائیل سے ایک دوسرے پر حملے فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کر دیا۔ امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ایران اور اسرائیل فوری طور پر حملے روکیں۔ خیال رہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان گزشتہ روز سے ایک دوسرے پر متعدد حملے کیے جا چکے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو ٹیلی فون کر کے خبردار کیا تھا کہ اگر اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا تو امریکا اسرائیل کا ساتھ نہیں دیگا لیکن صیہونی وزیراعظم نے صدر ٹرمپ کے فون کے کچھ ہی گھنٹے پر ایران پر میزائل حملوں کی بارش کردی، جس کے جواب میں ایران کی جانب سے بھی بھرپور جوابی حملے کیے جارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں