چھتر، شناختی کارڈ کے حصول کیلئے نادارا سینٹر قائم

چھتر:ضلع نصیر آباد تحصیل چھتر میں نادرا سینٹر کا قیام لایا گیا تفصیلات کے مطابق پسماندہ تحصیل چھتر کے نادرا برانچ کے لیے بی بی 11 کے ایم پی اے ڈپٹی کمشنر نصرآباد اظہر شہزاد سیاسی و سماجی شخصیات تمام صحافی برادری، سوشل ورکر کی شب وروز محنت سے ممکن ہو سکا واضع رہے کہ تحصیل چھتر اور گردونواح کی عوام سینکڑوں کلومیٹر دور سفر طے کرکے قومی شناختی کارڈ کے حصول کے لیے ڈیرہ مراد جمالی آنے پر مجبور تھے اب چھتر میں ہی مرد و خواتین کے لیے قومی شناختی کارڈ تاریخ پیدائش سرٹیفکیٹ سیمت دیگر کام ہونگے نادرا سینٹر کے قیام سے عوامی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اس موقع پر چھتر کے کہری قبیلے کے سربراہ سردار اعظم شاہ سماجی رہنما کرم اللہ شاہ،وڈیرہ ذاکر شاہ بہرم شاہ اور اہلیان چھتر نے کہا کہ نادرا سینٹر عوامی دیرینہ مسلا تھا حکومت بلوچستان کی عمل کو خوش آئند اقدام سمجھتے ہیں امید کرتے وہ چھتر کے دیگر مسائل پر توجہ دے کر عملی اقدامات کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں