ناکہ کھارڑی کے قریب تیز رفتار پک گاڑی کے الٹنے سے 10افراد زخمی

وندر :ناکہ کھارڑی کے قریب تیز رفتار پک گاڑی کے الٹنے سے 10 افراد زخمی جن کو وندر1122 ریسکیو سینئر وندر میں طبی امداد کی فراہمی کے بعد حب جام غلام قادر ہسپتال ریفر کردیا گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مین ایکو شاہراہ پر ناکہ کھارڑی کے قریب تیز رفتار پک اپ گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے باعث پک اپ میں سوار 10 افراد زخمی ہوگئے جن کو 1122 ریسکیو سینٹر وندر کے عملے نے جائے واقعہ پر طبی امداد کی فراہمی کے بعد مزید علاج معالجے کیلئے جام غلام قادر ہسپتال حب ریفر کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں