شہر کی صفائی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے، ایڈمنسٹریٹر میٹرو پولیٹن کارپوریشن

کوئٹہ :ایڈمنسٹریٹر میٹرو پولیٹن کارپوریشن شوکت علی نے کہا ہے کہ شہر کی صفائی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے، شہر کی صورت حال کو کنٹرول کرنے کیلئے کارپوریشن پی ڈی ایم اے و دیگر اداروں کے ساتھ رابطے میں ہیں امدادی سرگرمیوں کیلئے بھی الرٹ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز شہر کے دورے کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم نے کوئٹہ شہر کا دورہ کیا جس کے دوران صفائی ستھرائی اور نکاسی آب کے نظام کا جائزہ لیا انہوں نے کہا کہ صورت حال کو مد نظر رکھتے ہوئے میٹرو پولیٹن کارپوریشن نے تمام اسٹاف کو الرٹ کرکے بارش الرٹ جاری کردی ہے صورت حال کا جائزہ لینے کیلئے کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جس کا نمبر 0819203778 ہے جس پر ہر قسم کے شکایات کا ازالہ کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ تمام تر مشینری اسٹینڈ بائی ہے انہوں نے کہا کہ شہر کی صورت حال کو کنٹرول کرنے کیلئے کارپوریشن پی ڈی ایم اے و دیگر اداروں کے ساتھ رابطے میں ہیں امدادی سرگرمیوں کیلئے بھی الرٹ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں