حالیہ بارشوں اور برف باری، تمام متعلقہ محکموں کے آفیسران واہلکاران کی چھٹیاں منسوخ

کوئٹہ:حکومت بلوچستان نے حالیہ بارشوں اور برف باری کے پیش نظر تمام متعلقہ محکموں کے آفیسران واہلکاران کی چھٹیاں ایک ہفتے کیلئے منسوخ کردی ہیں اور اس ضمن میں تمام مشینری، خوراک اور دیگر ضروری لوازمات تیار رکھنے کی ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔ کمشنر ز اور ڈپٹی کمشنر ز کو مزید امداد کیلئے پی ڈی ایم اے سے رابطہ کرنے کی ہدایاتکی گئیں ہیں ڈویژن کی سطح پر کمشنر اور ضلع کی سطح پر ڈپٹی کمشنر تمام صورتحال کی نگرانی کریں گے اور تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں