میر حمل کلمتی کی ڈپٹی کمشنر گوادر سے ملاقات، طوفانی بارشوں سے پیدا ہونے والے صورتحال پر بات چیت
گوادر( بیورو رپورٹ ) رکن صوبائی اسمبلی گوادر میر حمل کلمتی کی ڈپٹی کمشنر گوادر آفس آمد، ڈپٹی کمشنر جمیل احمد بلوچ سے ملاقات۔سیاسی و سماجی شخصیت میرارشد کلمتی،انور عبدالرحمان،میرنوروز کلمتی و دیگر بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ضلع گوادر میں حالیہ طوفانی بارشوں سے پیدا ہونے والے صورتحال پہ تفصیلی بات چیت۔ایم پی اے ضلع گوادر نے ڈپٹی کمشنر سے کھا کہ دونوں متاثرہ تحصیلوں میں آبادی والے علاقوں میں بارش سے جمع ہونے والے پانی جو جلد از جلد نکالا جائے،کلانچ،کپر،کنڈاسول،فقیرباد سمیت دیگر علاقوں میں ٹوٹے ہوئے روڑز اور بندات پہ ہنگامی بنیادوں پہ کام اور مشینری کی فراہمی یقینی بنایا جائے، انتظامیہ تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے عوام کی ہرممکن مدد کرے،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر گوادر کپٹن ( ر ) جمیل احمد بلوچ نے وفدکو بتایا کہ تحصیل گوادر اور تحصیل پسنی کو آفت زدہ قرار دیکر پچھلے تین دنوں سے ضلعی انتظامیہ اور لائن ڈپارٹمنٹس کے عملے کی مدد سے گھروں اور شہری علاقوں میں پانی نکالنے کا کام جاری ہے – کلانچ،کپّر،کنڈاسول،فقیرآباد سمیت دیگر متاثرہ علاقوں میں مشینری اور عملہ روڑز اور بندات کی مرمت بحالی کا کام جاری ہے- متاثرہ علاقوں میں سروے کا کام جاری ہے،جلد تفصیلی رپورٹ مرتب کرکے ہونے والوں نقصانات کا ازالہ کیا جائیگا،


