پشین، بارشوں کے باعث شہر و اطراف میں انتظامات

پشین: چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن پشین منظور مینگل نے کہاکہ بارشوں کی پیشگوئی کے بعد شہر اور اطراف میں پیشگی انتظامات شروع کردیئے گئے ہماری بھر پور کوشش ہے کہ بارشوں کے دوران سڑکوں پر پانی جمع نہ ہوا اور شہریوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نا کرنا پڑے انہوں نے کہا کہ انکی نگرانی میں شہر اور اطراف میں مین ہولز کی صفائی کا عمل جاری ہے ممکنہ شدید بارشوں شہر کے وہ علاقے جہاں پانی زیادہ جمع ہوتا ہے وہاں مشینری اور عملہ تعینات کیا جائیگا آمد و رفت میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہیں ہونے دیں گے انہوں نے کہا کہ صفائی ستھرائی میں کوئی کوتاہی اور نااہلی قطعاً برداشت نہیں کی جائیگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں