بسیمہ، بازار میں بارش کا پانی جمع، انتظامیہ کی کارروائیاں سست
بسیمہ:بازار کے مختلف جگہوں میں بارش کا پانی ہفتوں جمع رہتا ہے سالوں سے مسلسل حالت جوں کی توں ہے عوام کے مساہل حل ہونے کا نام نہیں لے رہے ہیں بازار میں جابجا کچروں کا ڈھیر لگا رہتا ہے معمولی ہوا سارے کچرے کو بازار میں پھیل دیتا ہے عوام کے مسائل کو کوئی حل کرنے کے لیے تیار نہیں لوکل گورنمنٹ سالوں سے غائب ہے شہری بازار میں جمع پانی سے سخت اذیت کا شکار ہیں مقامی حکومت کے فنڈز کہاں جاتے ہیں کوئی باز پرس کرنے والا نہیں ڈپٹی کمشنر واشک اسٹنٹ کمشنر بسیمہ لوکل گورنمنٹ کے نااہلی اور گمنامی کا سختی سے نوٹس لیں شہریوں کو اذیتوں سے نجات دلانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
Load/Hide Comments


