نوکنڈی، بارشوں اور ہواؤں سے سردی میں اضافہ،سوختنی لکڑی کی قیمتیں بڑھ گئیں

نوکنڈی:نوکنڈی میں یخ بستہ ہواوں کاراج جبکہ سردی میں اضافہ بازاروں میں رش کم،ایل پی جی،اورسوختہ لکڑی کی قیمتیں بڑھ گئیں،شہری پریشانی میں مبتلا ہوگئے تفصیلات کے مطابق نوکنڈی کے نواحی علاقوں میں یخ بستہ ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیاجبکہ تحصیل نوکنڈی،مشکیچاہ،دوربن چاہ،تفتان،ماشکیل،سیندک اورضلع چاغی سخت سردی کی لپیٹ میں رہی گذشتہ روزتیزیخ بستہ ہوائیں چلنے سے جہاں سردی کی شدت میں اضافہ کردیاجبکہ دوسری جانب ایرانی ایل پی جی گیس اور سوختنی لکڑیوں کی داموں میں بھی اضافہ ہوگیاسخت سردی کے باعث بازارمیں رش معمول سے کم ہوگیااورلوگ اپنے گھروں میں معصورہوکرروہ گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں