لسبیلہ، دو گروہوں میں تصادم،10افراد زخمی،3کی حالت تشویشناک

وندر:لسبیلہ کے پہاڑی علاقے سب ڈویژن کنراج میں میراجی قبیلے سے تعلق رکھنے والے دو گروپس میں پہاڑی سے نکلنے والی مخصوص پتھر کی ملکیت پر تصادم 7 افراد زخمی 3 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ لسبیلہ کے پہاڑی سب ڈویژن کنراج کی آخری علاقائی حدود شمالی کنراج کے گوٹھ حاجی عبدالرحیم میراجی کے قریب پہاڑ سے نکلنے والی معدنیات کی ایک مخصوص قسم کا پتھر جس کو مقامی زبان میں (چیرولی)کے نام سے پکارا جاتا ہے کی ملکیت پر میراجی قبیلے سے تعلق رکھنے والے دو گروپس میں تصادم کے باعث سات افراد زخمی ہوگئے جن کے نام رحیم بخش ولد پیربخش عبدالواحد ولد عبدالرحمن کفایت اللہ ولد عبدالرحیم عبدالرشید ولد محمد حسن عبدالحمید ولد محمد حسن غلام محمد ولد محمد نور اور عبدالشکور ولد محمد انور اقوام میراجی زخمی ہوگئے تین افراد جن کے نام کفایت اللہ عبدالرشید اور عبدالحمید بتائے جاتے ہیں کی حالت تشویشناک ہے جن کو کنراج سے جام غلام قادر ہسپتال حب ریفر کیا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں