شیرانی، جنگلات کی بے دریغ کٹائی، اہل علاقہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ
شیرانی:اشر تحریک کے نوجوانوں کے سر تھوڑ کاوشوں کے باوجود ضلع شیرانی میں قدیم جنگلات کی بے دریغ کٹائی آج بھی جاری ہے۔ اسی سلسلے میں اشر کے نمائندوں نے ڈپٹی سپیکر صوبائی اسمبلی سردار بابر موسی خیل سے ملاقات کی۔ 20 نومبر 2021 کو جنگلات کی کٹائی کے خلاف، نئے جنگلات لگانے اور جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے ژوب و شیرانی میں منعقدہ جرگہ کے ثمرات پر بات ہوئی۔ اشر کے نمائندوں نے ڈپٹی سپیکر کو آگاہ کیا کہ شیرانی، جو ان کا انتخابی حلقہ بھی ہے، میں آج بھی قدیم تاریخی جنگلات کی بے دریغ کٹائی جاری ہے۔ جبکہ ژوب میں جنگلات کی کٹائی اور غیر قانونی شکار پر کافی حد تک پابندی عائد کردی گئی ہے۔ ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ وہ شیرانی و دیگر صوبے میں جنگلات کی کٹائی پر کسی قسم کا سمجھوتہ کرنے کو تیار نہیں ہیں۔ اور یہ باور کرایا کہ شیرانی میں ضلعی انتظامیہ و محکمہ جنگلات کو چوکس رہنے کے لیے ہدایات جاری کرینگے۔ ڈپٹی سپیکر نے اشر کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ اشر کے ساتھی ہیں کیونکہ اشر ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف اٹھنے والا ایک منفرد اور موثر تحریک ہے۔


