ن لیگ کی قیادت کا دامن صاف ہے، آئندہ حکومت ہماری کی ہوگی،جمال شاہ کاکڑ

کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر و سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ عمران خان کا کرپشن کے ثبوت نہ ہونے کا اعتراف مسلم لیگ(ن) کے موقف کی تائید ہے، فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کی رپورٹ آنے کے بعد عمران خان کو از خود ہی مستعفیٰ ہوجانا چاہیے تھا،عمران خان کو یہ معلوم ہے کہ آئندہ تین ماہ میں انکے مزید جھوٹ کھل کر عوام کے سامنے آئیں گے جس کے بعد انکی حکومت ختم ہوجائیگی مسلم لیگ(ن) نے ہمیشہ عوام کی سیاست کی ہے پارٹی کو دیوار سے لگانے کا خواب محض خواب رہ گیا مسلم لیگ(ن) کی قیادت کا دامن صاف ہے، آئندہ حکومت مسلم لیگ(ن) کی ہوگی، یہ بات انہوں اپنے ایک بیان میں کہی انہوں نے کہا کہ گزشتہ ساڑھے تین سالوں کے دوران مسلم لیگ(ن) کا جس طرح کڑا احتساب ہوا اگر پی ٹی آئی کا کیا جائے تو اسکی رجسٹریشن منسوخ ہو جائیگی پی ٹی آئی اور عمران خان کا بال بال کرپشن میں ڈوبا ہوا ہے عوام سے جھوٹ بولنے والوں کی حقیقت تین سالوں میں کھل کر آشکار ہوچکی ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کے خلاف تمام تر وسائل استعمال کر کے بھی کرپشن کا ایک بھی الزام ثابت نہیں کیا جاسکا وزیراعظم عمران خان نے خود بھی اعتراف کرلیا ہے کہ انکے پاس مسلم لیگ(ن) کے خلاف کوئی ثبوت نہیں اور یہی ہمارے موقف کی جیت ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی جڑیں عوام کے اندر ہیں ہمیں کسی بھی سمجھوتے کی ضرورت نہیں ہے تمام ضمنی انتخاب دیکھ میں عوام نے مسلم لیگ(ن) کا ساتھ دیا،آج قوم کو (ن)لیگ،نواز شریف اور شہباز شریف کی یاد آرہی ہے،لوگ آواز دے رہے ہیں،لوگ دوبارہ نواز شریف اور شہباز شریف کی طرف دیکھ رہے ہیں، ہمیں کسی ڈیل کی ضرورت نہیں ہے،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) صرف صاف اور شفاف الیکشن چاہتی ہے، ہمیں اللہ کے بعد عوام پر بھروسہ ہے ملک صاف و شفاف انتخابات ہوئے تو مسلم لیگ(ن) کلین سوئپ کر کے حکومت بنائے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں