اوتھل،گھر کی چھت گرنے سے 3 افراد جاں بحق،دو زخمی

حب:اوتھل میں گزشتہ شب موسلادھاربارش کے دوران ایک نواحی دور افتادہ علاقہ دیرجا گوٹھ شفیع محمد شاہوک میں گھر کی چھت گرنے کے نتیجے میں 3بچے جاں بحق اور 2زخمی ہو گئے اس حوالے سے ایدھی ریسکیو ذرائع کے مطابق گزشتہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب اوتھل میں موسلادھار بارش کے سبب نواحی دور افتادہ علاقے دیرجا گوٹھ شفیع محمد شاہوک میں گھر کی چھت گرنے کے نتیجے میں 3بجے چھت کے ملبے میں دب کر دم توڑنے اور 2بچے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہو ئی ہے نعشوں اور زخمیوں کو ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کرنے کیلئے ایدھی ایمبولینس رضاء کار وں کی ٹیم جائے وقوعہ پر روانہ کردی گئی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں