بلوچستان ہائیکورٹ نے سال2021 کے دوران 6700مقدمات کا فیصلہ سنایا
کوئٹہ:بلوچستا ن ہائی کورٹ میں سال 2021کے دوران 6ہزار 7سو مقدمات جبکہ ماتحت عدلیہ میں 59ہزار 652مقدمات کافیصلہ سنایا گیا اس وقت ہائی کورٹ میں 4ہزار جبکہ ماتحت عدلیہ میں 15ہزار مقدمات زیر التوا ہے تفصیلات کے مطابق عدالت عالیہ بلوچستان میں سال 2021کے شروع میں زیر التوا مقدمات 4248تھے سال 2021کے دوران 6601مقدمات دائر ہوئے جبکہ 31دسمبر2021تک 6741مقدمات کا فیصلہ کیا گیا اس وقت عدالت عالیہ میں زیر التواء مقدمات کی تعداد 4108ہے اسی طرح سال 2021کے شروع میں ماتحت عدلیہ میں زیر التوا مقدمات16034تھے سال 2021کے دوران ماتحت عدلیہ میں 59293مقدمات دائر ہوئے جبکہ 59652مقدمات کا فیصلہ کیا گیا اس وقت بلوچستان کی ماتحت عدالتوں میں زیر التوا مقدمات کی تعداد15675ہے۔
Load/Hide Comments


