سردار بابر خان موسیٰ خیل اورملک سکندر ایڈووکیٹ کی بیوٹمز کے وفد کی ملاقات
ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر خان موسیٰ خیل اور بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خا ن ایڈوکیٹ سے بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کے ملازمین کے وفد کی ملازمین کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا، تفصیلات کے مطابق جمعہ کو بیوٹمز کے ملازمین کے وفد نے ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر خان موسیٰ خیل اور بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خا ن ایڈوکیٹ سے انکے چیمبر میں علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں اور انہیں اپنے مسائل سے آگاہ کیا ملازمین کا کہنا تھاکہ صوبائی حکومت کی جانب سے دیگر محکموں کے ملازمین کو ڈسپیرٹی ریڈیکشن الاؤس (ڈی آر اے) اور ہاؤس ریکوزیشن الاؤنس دیا جارہا ہے تاہم بیوٹمز کے ملازمین ان دونوں الاؤنسز سے محروم ہیں انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے الاؤنسز جاری نہ ہونے کی وجہ فنڈز کی کمی بتائی جارہی ہے وفد نے ڈپٹی اسپیکر اور اپوزیشن لیڈرسے ملازمین کے مسائل حل کرنے کیلئے کردار ادا کرنے کی درخواست کی جس ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر خان موسیٰ خیل اور بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خا ن ایڈوکیٹ نے کہا کہ بیوٹمز صوبے کی اہم جامعہ ہے جس میں ہزاروں کی تعداد میں طلباء اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہے ہیں جامعہ کے ملازمین صوبے کا اہم سرمایہ ہیں جنکے مسائل کے حل کیلئے وہ ہر ممکن معاونت فراہم کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں


