فرینڈلی اپوزیشن کا تاثر غلط،جام کمال سے کوئی دشمنی نہیں غلط پالیسیاں بلوچستان کیلئے اچھی نہیں تھیں،ثناء بلوچ

پسنی /گوادر (آن لائن)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور ایم پی اے ثنا بلوچ نے کہا کہ بلوچستان میں فرینڈلی اپوزیشن کا تاثر غلط ہے،قدوس بزنجو حکومت سے اس بنیاد پر تعاون کررہے ہیں کہ وہ بلوچستان کے ساحل وسائل،تعلیم،صحت اور بے روزگاری کو ختم کرانے میں کام کررہا ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں جام کمال سے کوئی دشمنی نہیں تھی لیکن اس کے غلط پالیسیاں بلوچستان کے لیے اچھے نہیں تھے اِن خیالات کا اظہار انہوں نے پسنی پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایم پی اے میر حمل کلمتی،بی این پی کے مرکزی رہنما قاسم دشتی اور سید معیار جان نوری بھی ان کے ہمراہ تھے،ثنا بلوچ نے بتایا کہ بلوچستان کے عوام بی این پی کو اپنا آواز سمجھتی ہے کیونکہ ہماری پارٹی نے اسمبلیوں میں آج تک اپنے زاتی مفادات کی بات نہیں کی ہے اور نہ ہی خود کو ایک مخصوص حلقے تک محدود رکھا ہے انہوں نے کہا کہ ریکوڈک کا معاملہ 2011 سے چل رہا ہے 2011 سے لیکر آج تک جتنی حکومتیں آئیں ہیں اِن تمام کی کوتائیوں کی وجہ سے ریکوڈک آج اس نہج پر پہنچا ہے جو لوگ آج یہ کہہ رہے ہیں کہ ریکوڈک پر فیصلہ نہ کرنے کی وجہ سے ان کی حکومتیں چلی گئیں ہیں وہ غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں انھوں نے ریکوڈک کے کیس کو اچھے طریقے سے پیش نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے 500 بلین ڈالر کے سونے کے زخائر بین الاقوامی سطع پر گروہی رکھ دیے گئے ہیں اور 6 ارب ڈالر ان پر جرمانہ عائد کردیاگیا ہے وفاقی حکومت اور بلوچستان کے سابقہ حکومتوں کی خامی کی وجہ سے ریکوڈک آج اِس نہج پر پہنچا ہے انہوں نے کہا کہ 2019 میں جب ریکوڈک کا فیصلہ آیا تو میں نے اپنے ایک آرٹیکل میں ان تمام خامیوں کی نشاندہی کی اور لکھا کہ بلوچ کس طرح سے اپنے زخائر کا دفاع کرسکتے ہیں اور بی این پی نے ریکوڈک کے حوالے سے اسمبلی میں قرارداد لایا تھا اور ابھی ریکوڈک پر جو بریفنگ دی گئی اِس سے تو بہتر بریفنگ میں نے اسمبلی میں دیا تھا انہوں نے کہا کہ ریکوڈک کے حوالے سے حالیہ بریفنگ سے ہم لاعلم تھے ریکوڈک معاملہ اچانک سامنے لایا گیا انہوں نے کہا ریکوڈک کے حوالے سے بی این پی کا موقف سیدھا ہے بی این پی ساحل وسائل اور حق ملکیت پر سودا بازی نہیں کرسکتی بلوچستان کے مالک بلوچ عوام ہے ریکوڈک میں بلوچستان کا حصہ 50 فیصد نہیں بلکہ ساٹھ فیصد ہے کیونکہ یہ بات خود پاکستان کے آئین میں لکھا ہے کہ جس علاقے میں زخائر نکلتے ہیں اس کے مالک وہاں کے لوگ ہیں کیونکہ حق ملکیت کا تصور پچاس فیصد سے اوپر شروع ہوتا ہے انہوں نے ریکوڈک کے معاملے پر سب سے مضبوط موقف بی این پی کی ہے کیونکہ بی این پی گزشتہ چھ سالوں سے ریکوڈک پر بات کررہی ہے اور ابھی 18 تاریخ کو اسمبلی اجلاس میں اس معاملے کو دوبارہ اٹھائینگے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کو زور زبردستی کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دینگے وفاقی حکومت ٹیکنیکل بنیادوں پر بلوچستان کے حق حاکمیت کو تسلیم کرے ہم ریکوڈک کے حوالے سے قراداد لائینگے اور اس کے ٹیکنیکل پوائنٹس پر بات کرینگے اور صوبائی حکومت کو قانون سازی کے لیے قائل کرینگے کہ وہ وفاق میں بلوچستان کا مقدمہ پیش کرے۔ثنا بلوچ نے قدوس بزنجو حکومت کے ساتھ فرینڈلی اپوزیشن والی تاثر کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ جام کمال حکومت کی وجہ سے بلوچستان کے عوام آج مشکلات کا شکار ہوچکے ہیں زاتی عناد کی بنیاد پر ہمارے علاقوں کے بجلی کے ٹرانسفارمر بند کرادیے گئے پانی فراہمی کے فنڈز بند کردیے گئے جو کہ ایک ظلم تھا اور اس ظلم کے خلاف ہم نے جدوجہد کی اور ہم نے حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک شروع کردی جو کامیاب ہوگئی اور باپ کے ایم پی ایز نے بھی ہمارے مطالبات کو جائز قرار دیا لیکن کم تعداد کی وجہ سے ہم حکومت نہیں بناسکے انہوں نے کہا یہ بات غلط ہے کہ ہم صوبائی حکومت کے ساتھ فرینڈ لی اپوزیشن کا کردار ادا کررہے ہیں نئی حکومت بننے کے بعد اسمبلی کا صرف ایک اجلاس ریکوڈک پر ہوا ہے موجودہ صوبائی حکومت اگر سابق حکومت کے نقش قدم پر چلے گی تو عوام دیکھے گی کہ ہم اسمبلی میں ویہی کرینگے جو ماضی میں کرتے آئے ہیں انہوں نے کہا کہ قدوس بزنجو کے ساتھ تعاون اس بنیاد پر کر رہے ہیں کہ وہ بلوچستان میں تعلیم،صحت،نوکریوں کی مستقلی اور بے روزگار نوجوانوں کو روزگار دینے کے لیے عملی طور پر کام کررہے ہیں جس دن قدوس بزنجو حکومت نے عوامی حقوق اور ساحل وسائل پر سمجھوتہ کرلیا ہم اس کے ساتھ نہیں چلینگے انہوں نے کہا کہ ہم کو جام کمال حکومت سے کوئی دشمنی نہیں تھی لیکن اس کی پالیسیاں بلوچستان کیلیے اچھے نہیں تھے انہوں نے کہا کہ میں نے اور ایم پی اے حمل کلمتی نے اسمبلی میں ایک قرارداد جمع کرادی ہے جس میں غیر قانونی ٹرالنگ پر قانون سازی کرانے کا مطالبہ شامل ہے انہوں نے کہا ہم نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ گوادر بلوچستان کا دل ہے یہاں کے پانچ ہزار نوجوانوں کو روزگار دینے کے لیے کوسٹل فشریز فورس کا قیام عمل میں لایا جائے تاکہ یہاں کے نوجوان اپنے سمندر کا دفاع کرسکیں انہوں نے کہا کہ جام کمال حکومت کے پالیسیوں اور زاتی چفقلش کی وجہ سے بلدیہ کے ملازمین اپنی تنخواہوں سے محروم ہوئے ہیں اگر بلوچستان بھر کے ملازمین کی تنخواہیں ایک ہفتے کے اندر ادا نہیں کی گئی تو 18 تاریخ کو اسمبلی اجلاس میں متعلقہ محکمہ کا جینا حرام کردینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں