سانحہ دیرجا کے متاثرین کو کسی بھی حال میں تنہا نہیں چھوڑیں گے،میر عبدالقدوس بزنجو

اوتھل :وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ سانحہ دیرجا کے متاثرین کو کسی بھی حال میں تنہا نہیں چھوڑیں گے ہر ممکن ان کی مدد کی جائے گی شہید بچوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور ممتاز معروف قبائلی شخصیت وڈیرہ محمدحسن جاموٹ کا آپس میں ٹیلی فون رابطہ تفصیلات کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے سینئر مرکزی رہنما ممتاز معروف قبائلی شخصیت و سماجی وڈیرہ محمد حسن جاموٹ کا وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کو ٹیلی فون حالیہ بارشوں سے موضع دیرجا میں پیش آنے والے سانحے کے متعلق گفتگو کی گئی اور وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندان کی فوری امداد کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ ضلعی انتظامیہ لسبیلہ فوری طور پر رپورٹ بنا کر ارسال کریں اور زخمیوں کا بہتر سے بہتر علاج معالجہ کرایا جائے گا انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاندان کی ہر ممکن مدد کی جائیگی اور ہم متاثرہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور اللہ تعالی سے دعا گو ہیں کہ جاں بحق ہونیوالے بچوں کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر و جمیل عطا فرمائے جبکہ متاثرہ خاندان کی فوری مدد کرنے کی یقین دہانی پر وڈیرہ محمد حسن جاموٹ نے میر عبدالقدوس بزنجو کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں