سبی، دو گروپوں میں تصادم، غوث بخش باروزئی کے بھائی سمیت 3افراد جاں بحق

سبی:بلوچستان کے ضلع سبی میں لونی روڈ پر دوگروپوں میں تصادم کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق جبکہ 5افراد شدیدزخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز سبی میں لونی روڈ پر دو گروپوں میں فائرنگ کا واقع پیش آیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں سابق نگراں وزیر اعلی بلوچستان کے چھوٹے بھائی میر بارو خان باروزئی سمیت پانچ افراد شدید زخمی جبکہ تین افراد جانبحق ہوگئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو سبی سول ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر زخمی ہونے والے افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ زخمی ہونے والے افراد میں سابق نگراں وزیراعلی بلوچستان نواب غوث بخش خان باروزئی کے بھائی بارو خان بھی شامل ہیں۔ جابنق ہونے والے افراد کی شناخت عمران، ملک عزیز اللہ، محمد اختر کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی ہونے والے افراد کی شناخت مرید خان، نوابزادہ بارو خان باروزئی، محمد اشرف اور منیر احمد کے نام سے ہوئی ہے۔زخمی ہونے والے افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ان کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد کوئٹہ ریفر کیا جارہا ہے۔ دونوں گروپوں میں ہونے والا تصادم پرانی دشمنی بتائی جاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں