لسبیلہ زمینداروں کے مسائل حل کئے جائیں گے، اسلم بھوتانی

اوتھل:رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی نے کہاہے کہ لسبیلہ میں زمینداروں کے مسائل حل کئے جائیں گے کے الیکٹرک زمینداروں کو میٹرلگاکردے اور میٹر ریڈنگ پر بل وصول کرے حکومت پہلے ہی کے الیکٹرک کو سبسڈی دے رہی ہے زراعت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھوتانی رابطہ آفس اوتھل میں پیر غلام شاہ جیلانی، پیر مجید شاہ جیلانی اورڈاکٹر محمد خان شیخ کی قیادت میں زمینداروں کے ایک وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفد نے رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی کو لسبیلہ میں زمینداروں کو درپیش مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ کے الیکٹرک تین ماہ سے زمینداروں سے ٹیوب ویلز کے بل وصول نہیں کررہے جسکی وجہ سے زمیندار ہرماہ لاکھوں روپے کے الیکٹرک کے مقروض ہوتے جارہے ہیں جبکہ کے الیکٹرک حکومت سے سبسڈی بھی لے رہی ہے لیکن اس کے باوجود کے الیکٹرک زمینداروں کو مختلف حیلے بہانوں سے تنگ کررہی ہے جس پر رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی نے کے الیکٹر ک کے جنرل منیجر محمد افضال بھرگڑی سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے زمینداروں کے مسائل سے آگاہ کیا اور انہیں زمینداروں کے مسائل حل کرنے کی ہدایات کیں اور کہاکہ کے الیکٹرک زمینداروں کو ٹیوب ویلز پر میٹر نصب کرکے اسکی ریڈنگ پر بلز وصول کرے کیونکہ حکومت زمینداروں کیلئے سبسڈی پہلے ہی دے رہی ہے ان پر مزید بوجھ نہ ڈالا جائے محمد اسلم بھوتانی نے کہاکہ بلوچستان میں زراعت کے فروغ اور زمینداروں کے مسائل کے حل کیلئے اسمبلی فلورپر آواز اٹھاؤں گا کیونکہ زراعت کو ترقی دیکر ملکی معیشت میں مزید بہتری لائی جاسکتی ہے انہوں نے کہاکہ لسبیلہ میں زمینداروں کے علاوہ عام لوگوں کے مسائل حل کئے جائیں گے لسبیلہ میں انشاء اللہ بہت جلد ترقی کا ایک نیا دور شروع ہوگا بلوچستان کی موجودہ صوبائی حکومت عوام کے مسائل کے حل میں سنجیدہ نظر آتی ہے ماضی میں عوام سے کئی گئی زیادتیوں کا ازالہ کیا جائے گا اس موقع پر بھوتانی گروپ کے رہنما سردار اختر جان انگاریہ،پیر رحیم شاہ جیلانی،پیر عارب شاہ جیلانی،پیر ولی محمد سرہندی،وڈیرہ شفیع محمد انگاریہ،ماسٹر غلام رسول انگاریہ،ڈاکٹر نورمحمد،وڈیرہ عبدالستار،میر عالم درانی،عبدالغفور،عبدالحمید،رضوان برفت،اللہ بخش دلاری،عبدالرشید خاصخیلی،ارشاد احمد،قادر بخش خاصخیلی،غلام محی الدین جاموٹ،کریم بخش دودا،محمد ہاشم برہ،شاہد دودا،اللہ بخش دودا،چوہدری ناصر جلال،یار جان بلوچ،خدابخش ہمرکانی،پیر غلام مرتضیٰ شاہ اور دیگر موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں