بلو چستان کے چھ اضلا ع سے کورونا وائرس کا ایک کیس رپورٹ
کوئٹہ: بلو چستان کے چھ اضلا ع سے کورونا وائرس کا ایک کیس رپورٹ متاثرین کی تعداد 33659ہو گئی۔محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جار ی کر دہ رپورٹ کے مطابق صوبے کے6اضلا ع سے کوروناوائرس کے333ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے1شخص میں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو ئی جبکہ50افراد کے نتائج آنے با قی ہیں رپورٹ کے مطابق گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبے میں کورونا وائرس کے شکار1مریض صحت یاب ہونے کے بعد 33257ہو گئی جبکہ صوبے میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد35ہے جن میں سے1ہسپتال میں زیر علاج ہیں جس کو ہائی آکسیجن فلو پر رکھا گیا ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں اب تک کو رونا وائر س سے 367اموات ہو چکی ہیں۔رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وئرس کی پھیلاؤ کی شرح0.30فیصدریکارڈ کی گئی۔
Load/Hide Comments


