ڈیرہ اللہ یار،میڈیکل اسٹور میں آتشزدگی،لاکھوں روپے مالیت کی ادویات و دیگر سامان جل کر خاکستر

ڈیرہ اللہ یار: ڈیرہ اللہ یار میں میڈیکل اسٹور میں آتشزدگی لاکھوں روپے مالیت کے ادویات و دیگر سامان جل کر خاکستر ہوگئے اتوار اور سوموار کی درمیانی شب دیر سے مزدور چوک پر واقع محمد انور قادری کے میڈیکل اسٹور میں اچانک آگ بھڑک اٹھی پلک جھپکتے میں آگ نے میڈیکل اسٹور کو لپیٹ میں لے لیا آتشزدگی کے باعث میڈیکل اسٹور میں پڑے لاکھوں روپے مالیت کے ادویات دیگر سامان فرنیچر جل کر راکھ بن گئے ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ بجلی کی شارٹ سرکٹ کے باعث لگی اطلاع ملنے پر میونسپل کارپوریشن کے فائر فائیٹرز نے فائربرگیڈ کے ذریعے شفیع محمد کٹوہر کی نگرانی میں آگ پر قابو پاکر قریبی دکانوں کو آتشزدگی سے بچا لیا عدالت روڈ اور مزدور چوک پر مقرر نجی چوکیدار کا کہنا ہے میڈیکل اسٹور بند تھا کہ اچانک سے اسکا مین دروازہ ایک زوردار دھماکے سے باہر روڈ پر آ گرا اور اندر آگ کے شعلے بلند تھے فوری طور پر پولیس تھانہ ڈیرہ اللہ یار کو اطلاع کی گئی جسکے بعد میونسپل کارپوریشن کو اطلاع ملی فائر فائیٹرز نے بروقت پہنچ کر دیگر دکانوں کو آگ کی لپیٹ سے بچا لیا معمولی تاخیر بڑے نقصان کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں