افغانستان کے منجمد کردہ 10ارب ڈالر باعث ایک لاکھوں 40 ہزار افغان بچوں کو روٹی لے لالے پڑ گئے
نیو یارک/کابل :اقوام متحدہ کے ادارے یونیسف نے انتباہ دیا ہے کہ افغانستان میں دسیوں لاکھ بچوں پر بھکمری کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔ایک لاکھوں 40 ہزار افغان بچوں کو روٹی لے لالے پڑ گئے‘موجودہ سرد موسم سے افغان بچوں کو سخت حالات کا سامنا‘بین الاقوامی امداد بہت ضروری ہے۔ آوا نیوز ایجنسی کے مطابق، یونیسف نے انتباہ دیا کہ 1 کروڑ 40 لاکھ افغان بچوں کو بھوک کا سامنا ہے جن میں 50 لاکھ پر بھکمری کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔یونیسف کی رپورٹ میں آیا ہے کہ موجودہ ٹھنڈک کے موسم کی وجہہ سے افغان بچوں کو سخت حالات کا سامنا ہے اس لئے بین الاقوامی امداد بہت ضروری ہے۔اس رپورٹ کے مطابق، افغان کنبوں کی ساری کوشش دو وقت کی روٹی حاصل کرنے پر مرکوز ہے جس کا حصول موجودہ اقتصادی بحران کی وجہہ سے اور مشکل ہو گیا ہے۔افغانستان کو ایسے سخت اقتصادی حالات کا ایسی حالت میں سامنا ہے کہ امریکہ نے افغانستان کے ریزرو بینک کی 10 ارب ڈالر کی ثروت کو منجمد کر دیا ہے جس سے حالات بد سے بدتر ہوتے جا رہے ہیں۔


