ماشکیل قبرستان میں قبروں کی بے حرمتی، نمائندگان کی بے حسی کی انتہا ہے، احسان الہی ریکی

ماشکیل:سیاسی رہنما میرا حسان الہی ریکی نے ماشکیل شہر کے قبرستان کے حالت پہ افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سول انتظامیہ نمائشی کتا مار مہم کے بجائے پورا ہفتہ کتا مار مہم چلائے تاکہ کتے تلف ہوسکیں اور ساتھ ہی چونکہ ہر سال ہر قبر کی بے حرمتی کے بعد میڈیا کے ذریعے نمائندگان ایم این اے و ایم پی اے کے نوٹس میں لایا گیا ہے کہ ماشکیل شہر کے قبرستان جہاں ہمارے مرد و خواتین دفن ہیں جنکی بے حرمتی ہورہی ہے اسکا واحد مستقل حل یہی ہے کہ اسکی چاردیواری بنائی جائے مگر افسوس کہ اپنے پرسنٹ و ٹھیکہداری کیلئے کروڈوں روپے کلگ روڈ جیسے خود کش روڈ و غیر ضروری پل تعمیر کے نام پہ کرپشن کئے جارہے ہیں لہذا ان ہی ٹھیکہداری و پرسنٹ وغیرہ سے بیس بیس لاکھ روپے کرکے فوری چاردیواری کا کام شروع کریں، انھوں نے آخر میں کہا کہ ایم این اے و ایم پی اے کو بذات خود و انکے پارٹی کو احساس ہونا چائیے کہ ہم سب نے کسی نہ کسی دن اسی قبرستان میں دفن ہونا ہے، اگر اسکی حرمت کا خیال نہیں رکھ سکتے تو عوام انسے خیر کی اور کیا توقع رکھ سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں