ینگ ڈاکٹرز پر لاٹھی چارج اور گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں,بی ایس او
بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، شال زون کے ترجمان نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کسی بھی معاشرے میں ڈاکٹرز اس قوم اور معاشرے کے مسیحا ہوتے ہیں جنہیں ہر با شعور اور ترقی یافتہ معاشرہ قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے مگر بدقسمتی سے بلوچستان میں مسیحاؤں پر حکومت طاقت کا استعمال کرکے ان کی استحصال کرتی ہے۔
ینگ ڈاکٹرز ہسپتال میں عدم دستیاب سہولیات اور اپنے جائز مطالبات کیلئے شال کی خون جما دینے والے سردی میں مہینوں سے احتجاج پر بیٹھے ہیں حکومت ینگ ڈاکٹرز کے مطالبات تسلیم کرنے کے بجائے ڈاکٹرز پر لاٹھی چارج کرکے انہیں گرفتار کی گئی جن کی بھرپور الفاظ میں مزمت کرتے ہیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اپنے قوم کے مسیحاؤں کے ساتھ کھڑی ہے حکومت بلوچستان اس سے پہلے بھی بلوچستان میں طلبہ، ٹیچرز ملازمین یا کسی بھی طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد نے اپنے ساتھ ہونے والے زیادتیوں کے خلاف پرامن احتجاج کا راستہ اختیار کیا ہے تو حکمران ان کے مطالبات تسلیم کرنے کے بجائے ان پر تشدد کرکے ان کو زندانوں میں ڈال دیتا ہے جو کسی بھی جمہوری اور با شعور معاشرے کیلئے قابل قبول نہیں۔
ترجمان نے آخر میں کہا کہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا آگے جو بھی لائحہ عمل طے ہوا بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پوری طرح سے ان کے ساتھ کھڑی رہیگی اور اس تحریک کیلئے کسی بھی قربانی سے دریخ نہیں کریگا۔


