اوتھل میں مہنگائی کا جن بے قابو، پرائس کنٹرول کمیٹی مکمل ناکام

اوتھل: اوتھل میں مہنگائی کا جن بے قابو شہریوں کی چیخیں نکل گئی، پرائس کنٹرول کمیٹی مکمل ناکام،تفصیلات کے مطابق اوتھل شہر میں مہنگائی کا ہوشربا اضافہ شہریوں کی چیخیں نکل گئی پرائس کنٹرول کمیٹی مکمل طور پر ناکام دیکھائی دینے لگی، اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی یونیلٹی اسٹور بھی غیر فحال، اوتھل انتظامیہ کی کارکردگی صرف فوٹو سیشن تک محدود، دوسری جانب اوتھل شہر میں ناجائز تجاوزات کی بھر مار جس سے پیدل چلنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اوتھل کے عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر لسبیلہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اوتھل شہر میں مہنگائی کو فوری کنٹرول کیا جائے اور پرائس کنٹرول کمیٹی کو فوری بحال کرکے شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں