شہزاد اکبر مجھ پر وقت ضائع کرنےکے بجائے نواز شریف کےکیس پر توجہ دیں، حریم شاہ

معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے منی لانڈرنگ کے الزامات کے حوالے سے وضاحت دیتے ہوئےکہا ہےکہ سچی باتیں کڑوی لگتی ہیں تو ہزار بار لگیں، میں توکروں گی۔لندن میں جیو نیوز سےگفتگو کرتے ہوئے حریم شاہ کا کہنا تھا کہ شہزاد اکبر مجھ پر وقت ضائع کرنےکے بجائے نواز شریف کے کیس پر توجہ دیں، شہزاد اکبر، نواز شریف کو تو یہاں سے ہلا نہیں سکے، وہ یہاں اپنی زندگی مزے سے گزار رہے ہیں۔
مجھے کسی نے نہیں روکا نہ روک سکتا ہے، ویڈیو میں حریم شاہ کا انکشاف

اپنا تبصرہ بھیجیں