بیلجئم کا کروناپھیلاؤروکنے کے اقدامات میں نرمی کے منصوبوں کا اعلان

برسلز:بلجیم کی حکومت نے نئے کورونا وائرس کے وبائی مرض کو روکنے کے اقدامات میں نرمی کے منصوبوں کا اعلان کر دیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آئندہ ماہ چار مئی سے ہسپتالوں کو معمول کا کام کرنے کی اجازت ہوگی، جب کہ مئی کے وسط سے زیادہ تر کاروباری مراکز کھولنے اور تعطیلات کے اہم مقامات سمجھے جانے والے ساحلی یا جنگلات والے علاقوں میں سفر کی اجازت دے دی جائے گی۔
Load/Hide Comments


