پہلوان خان جمالی کو بازیاب کرایا جائے،جمالی برادری
بیلہ:پہلوان خان جمالی کو بازیاب کرایا جائے بارہ جنوری 2022 کو مسلح افراد نے اغوا کیا مغوی تاحال بازیاب نہیں ہوسکا بازیابی کیلئے پولیس ایف سی اور لیویز اقدامات کرکے ہماری مدد کرے ان خیالات کا اظہار جمالی برادری کی سرکردہ شخصیت محمد بخش جمالی سکندر جمالی و دیگر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہمارے قریبی عزیز پہلوان خان جمالی ولد بہرام خان جمالی سکنہ گوٹھ کوری واھ تحصیل ڈاکخانہ چھتر ضلع نصیر آباد کو دو نامعلوم مسلح افراد جو موٹر سائیکل پر سوار تھے مورخہ 12 جنوری 2022 کو گھر سے اغوا کرکے لے گئے مغوی کا اب تک کوئی سراغ نہیں اور نہ ہی بازیابی ہوسکی ہے انہوں نے کہا کہ ہم ایف سی نارتھ نصیر آباد ڈی آئی جی ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی نصیر آباد سے اپیل کرتے ہیں کہ مغوی پہلوان خان جمالی کے اغوا کاروں کو گرفتار کرکے بازیابی عمل میں لائی جائے اور بازیابی کیلئے ہماری مدد کی جائے۔


