کورونا کیخلاف پولیوٹیموں سے کام لینے کافیصلہ


اسلام آباد(انتخاب نیوز)ملک بھر میں کورونا وائرس سے نمٹنے کی نئی حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے جس کے تحت پولیو سرویلنس ٹیموں کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کی جانب سے مراسلہ ارسال کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے چاروں صوبوں، آْزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے پولیو ورکرز بھی خدمات انجام دیں گے۔مراسلے کے مطابق ورکرز کی کورونا سرویلنس کے حوالے سے باقاعدہ ٹریننگ کروائی جائے گی۔مراسلے میں کہا گیا ہیکہ پولیو ایمرجنسی سینٹر کے ورکرز کورونا کی آگاہی اور کیسز کی بروقت نشاندہی کے لیے معاون ثابت ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں