ایف بی آر نے آئمہ بیگ کے بینک اکاؤنٹس منجمد کردیے

لاہور: ٹیکس کی عدم ادائیگی پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے گلوکارہ آئمہ بیگ کے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کردیے۔تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) نے ساڑھے 8 کروڑ ٹیکس کی عدم ادائیگی پر گلوکارہ آئمہ بیگ کے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کردیے۔ ذرائع کے مطا بق گلوکارہ آئمہ بیگ نے ایف بی آر کی کارروائی سے قبل ہی اپنے اکاؤنٹس سے رقم نکلوا لی تھی ۔

واضح رہے کہ آئمہ بیگ انکم ٹیکس کی مد میں ایف بی آر کی ساڑھے آٹھ کروڑ روپے کی نادہندہ ہیں ، ایف بی آر کی جانب سے گلوکارہ کی گاڑیاں ضبط کرنے کے لیے کارروائی کا آغاز کیا جاچکا ہے ۔ گلوکارہ نے کئی نوٹسز کے باوجود ٹیکس ادا نہیں کیا۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ٹیکس کی ادائیگی نہ کرنے پر ایف بی آر نے گلوکارہ آئمہ بیگ کی گاڑیاں ضبط کرنے کیلئے نوٹس جاری کیا تھا ۔گلوکارہ آئمہ بیگ سال 2018سے 2020 تک کے انکم ٹیکس کی نادہندہ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں