وندر، طوفانی سمندری ہواؤں کا راج، ماہی گیروں نے کشتیاں لنگر انداز کر دیں
وندر:سونمیانی وندر مین طوفانی سمندری ہواں کا راج تیز ہواں کے چلنے سے ریت اور مٹی اڑنے کے باعث کاروبار زندگی متاثر ماہی گیروں نے اپنی کشتیاں ساحل پر لنگر انداز کردیں تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز صبح سویرے ہی سمندری ہوائیں شروع ہوگئیں دن چڑھنے کے ساتھ ساتھ سمندری ہواوں نے طوفانی شکل اختیار کرلی سمندری تیز ہواں کے چلنے کے باعث ریت اور مٹی اڑنے کی وجہ سے کاروبار زندگی بھری طرح سے متاثر ہو کر رہ گئی سمندری طوفانی ہواں کے سبب سونمیانی وندر کے ساحلی علاقے ڈام بندر کے ماہی گیروں نے اپنی کشتیوں کو ساحل سمندر پر محفوظ جگہوں پر لنگر انداز کردیا محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفانی ہوائیں مزید دو سے تین دنوں تک چلتی رہیں گی جبکہ محکمہ فشریز بلوچستان نے ماہی گیروں کو اگلے تین دنوں تک سمندر میں ماہی گیری کیلئے جانے سے سختی سے منع کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اتوار کے دن تک سمندر کا رخ نہ کریں تا کہ کسی بھی سانحے سے محفوظ رہیں۔


