مجلس قائمہ برائے محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کی نشست ملک نصیر احمد شاہوانی کی صدارت میں بلوچستان صوبائی اسمبلی کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا
کوئٹہ:مجلس قائمہ برائے محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی، بین الصوبائی رابطہ، قانون و پارلیمانی امور پروسیکیوشن و انسانی حقوق کی نشست ممبر کمیٹی ملک نصیر احمد شاہوانی کی صدارت میں بلوچستان صوبائی اسمبلی کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں میر اسداللہ بلوچ، ربابہ خان بلیدی،مبین خان خلجی اور حاجی محمد نواز کاکڑ نے شرکت کی۔ اجلاس میں "بلوچستان انتظامی مراسلوں اور وراثتی سرٹیفیکیٹس کا مسودہ قانون مصدرہ 2022 (مسودہ قانون نمبر 01 مصدرہ 2022) پر غور و خوص کر کے حتمی سفارشات کے ساتھ ہاوس کوبھجوایا گیا۔
Load/Hide Comments


