طلباء کے ساتھ زیادتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، انجمن تاجران
کوئٹہ:انجمن تاجران بلوچستان (رجسٹرڈ)کے صدر رحیم آغا،عمران ترین،حاجی نصرالدین کاکڑ، حاجی یعقوب شاہ کاکڑ، میر رحیم بنگلزئی، حیدر آغا، محمد حسین، محمد جان آغا درویش، ولی افغان، حاجی ظہور کاکڑ، اسلم اچکزئی، خان کاکڑ، نعمت ترین،امردین آغا، بسم اللہ ترین، حاجی شفیع آغا، حاجی قیوم خلجی، امردین آغا،حاجی، حاجی حسن خلجی، منظور ترین، فیض محمد داوی، محمد طاہر جدون، غنی آغا اور دیگر عہدیداران نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان اور فاٹا کے سٹوڈنٹس پچھلے ساتھ ہفتوں سے دھرنے پر بیٹھے ہوئے ہیں اور اب تک ان کے مطالبات نہیں مانے گئے اور نہ ہی حکومت نے کوئی پرسان حال کیا بیان میں کہا ہے کہ وفاق کی جانب سے تعلیم کوٹہ سے بلوچستان اور فاٹا کو کرنا اور طلبا کے ساتھ زیادتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور کہا ہے کہ بلوچستان میں شرح خواندگی کی شرح پہلے ہی بہت کم ہے اور پھر ہمارے نوجوانوں سے تعلیم کا حق بھی چھین رہے ہیں جوکہ بلوچستان کے ساتھ زیادتی ہے اور کہا ہے کہ گورنر بلوچستان سید ظہور آغا اس معاملے پر وفاق کو اپنے طلبا کے تحفظات کیلئے مثالی کردار ادا کریں اور بلوچستان کے نوجوانوں کی بہتر مستقبل اور بلوچستان کی خوشحالی کیلئے بلوچستان کے طلبا کے کوٹہ کو واپس بحال کریں۔


