سی پیک کے منصوبے میں بلوچستان کا خاص حصہ اور اختیار نہیں ہے،جمہوری وطن پارٹی
کوئٹہ:جمہوری وطن پارٹی کے مرکزی نائب صدر نوراللہ وطن دوست نے پارٹی سیکرٹری میں یوتھ ونگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں روزگار کے مواقع میسر آسکتے ہیں اگر ہمیں صوبائی خودمختاری مل جائے ایک بل تو پاس ہوا برائے نام خودمختاری منتقل کی گئی مگر گوادر بندر گاہ سوئی گیس جیسے بڑے منصوبوں پر اہلیان بلوچستان کا اختیار نہیں ہے اب سی پیک کے منصوبے میں بھی بلوچستان کا خاص حصہ اور اختیار نہیں ہے اگر گیس کا مرکزی دفتر کراچی سے کوئٹہ منتقل ہو جائے تو ہمارے ہزاروں نوجوان اس میں بھرتی ہوسکتے ہیں صوبائی خودمختاری کی دعوے دار جماعتیں اس آئینی مسئلے پر خاموش ہیں ہم مردم شماری کے حق میں ہیں نوجوان اس میں بھرپور حصہ لینے کی تیاری کریں انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان ہاؤس میں دوسرے صوبوں کے لوگوں کو لگانا بلوچستان کے ساتھ ظلم ہے دفاع، خارجہ، پی آئی اے،واپڈا گیس اور دوسرے وفاقی محکموں میں صرف6.5فیصد کوٹہ بہت کم ہے اس کو بڑھانے کی اشد ضرورت ہے ہمارے منتخب نمائندے عوامی نمائندگی کا حق ادا نہیں کرتے صرف100فیصد اپنی مراعات کا بل پاس کرنے میں دیر نہیں کرتے۔


